Khuwaab aur Taabeer
محمد سلیم قریشی ، لاہور ۔ دیکھا کہ جیسے
کسی لڑکے نے میری کمر میں چاقو گھونپ دیا ہے کمر میں چاقو لگنے کی وجہ سے کمر پر
سے میری قمیض خون میں لت پت ہوچکی ہے کہیں درد محسوس نہیں ہورہا ہے اس کے بعد
دیکھا کہ جیسے دفتر کا لڑکا غالباً اپنی بیوی کے ساتھ رکشہ میں بیٹھا ہوا جارہا ہے
اور میں ان کے رکشہ کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہوں اور ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ
مجھے بھی اپنے ساتھ رکشہ میں بٹھا لیں ۔
تعبیر : خواب میں غیبت کے خاکے نمایاں ہیں غیبت اور پیٹھ پیچھے
کسی کی برائی سے پرہیز کریں لاشعور نے سخت احتجاج کیا ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.