Khuwaab aur Taabeer

کفن دفن کا انتظام


عبدالحمید قریشی،راولپنڈی۔ رات کے آخری حصہ میں، میں نے یہ خواب دیکھا کہ آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے آثار ہیں۔ ہوا میں نمی اور قدرے خنکی ہے۔ درخت ہوا کے دوش پر جھول رہے ہیں۔ بارش کی آمد آمد ہے۔ فضا اور ماحول انتہائی پر کیف ہے میں اس کیف سرور سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ مجھے خبر ملی کہ میرا چھوٹا لڑکا جسکی عمر تقریبا ساڑھے چار ماہ ہے فوت ہوگیا۔ میں انتہائی رنج و الم میں والد صاحب سے کہہ رہا ہوں کہ کفن دفن کا انتظام کے لئے کس کو کہوں۔ والد صاحب نے جواباً کہا کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں ہم خود بندوبست کر لیں گے۔ ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ زبردست بارش شروع ہوگئی ۔ والد صاحب سے گفتگو گھر سے باہر سڑک پر ہوئی ہے جب میں گھر کے اندر گیا تو وہاں بھی سخت بارش ہو رہی تھی بارش میں میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیرـ جو طریقہ آپ کا معمول بن گیا ہے اور آپ کو حد درجہ نا پسند ہے اس کو ترک کر دیجئے ۔ حالات میں آسانیاں پیدا ہوجائیں گئیں اور طبیعت بدل جائے گی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 82 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.