Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں، اورنگی۔ ایک
جگہ رفع حاجت کے لئے بیٹھا ہوں آگے بہت سارے کتے ہیں۔ ایک چھوٹی فیملی گزرتی ہے
تو سارے کتے بھاگ کر ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں۔ پھر دیکھا ہاتھ میں تھیلی لئے گھر کی
طرف آرہا ہوں، گلی میں ایک کتا اپنے بچہ کے ساتھ موجود ہے۔ خیال آتا ہے یہ تو
محلہ کا کتا ہے کچھ نہیں کہے گا مگر وہ پیچھے لگ گیا۔ میں بھاگنا شروع کردیتا ہوں۔
تھیلی سے کتے کو ہٹاتا ہوں تو ہٹ جاتا ہے مگر دوبارہ پیچھے لگ جاتا ہے۔
تعبیر: یہ خواب بیماری سے
متعلق ہے۔ خواب کے نقوش ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کو باربار بخار ہوتا ہے۔ جسم میں بہت
زیادہ حدت ہے، جو غذا استعمال ہوتی ہے اس میں غیر خالص اشیا زیادہ شامل ہیں۔ اگر بیماری
کا پرہیز کے ساتھ تدارک نہ ہوا تو اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے، کوئی بڑی بیماری لاحق
ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ غذاؤ ں میں بطور خاص
احتیاط کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.