Khuwaab aur Taabeer

کتھئی رنگ گھوڑا


سید اریب الدین،کراچی۔ کسی کا کتھئی رنگ گھوڑا مجھ سے مانوس ہے۔ میں نے اس کا نام رکھا۔ جب بھی اس نام سے پکارا وہ میرے پاس آگیا۔ خواب میں دیکھا کہ چھوٹے سے کمرے میں چارپائی پر سو رہا ہوں کہ آنکھ کھلی اور خیال آیا کہ گھوڑا کہاں ہے ۔ چارپائی کے نیچے دیکھا، وہاں دو کتھئی کتے سوئے ہوئے تھے۔ کمرے سے باہر آیا تودیکھا کہ گھوڑا کسی بڑے گھر کے سامنے کھڑا ہے۔ گمان ہے کہ وہی اس کا گھر ہے۔ تین دفعہ آواز دی، اس نے مڑ کر میری طرف دیکھا اوربھاگتا ہوا آیا۔ قریب پہنچتے ہی وہ سفید رنگ کا ہوگیا۔

 

تعبیر: بخار کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو تکلیف بڑھ سکتی ہے۔ دوسری علامتیں ظاہر کرتی ہیں کہ طبیعت میں ٹھہراؤ نہیں ہے، وقت ضائع ہوتا ہے۔ کھانوں میں احتیاط اور باہر کے کھانوں سے پرہیز ضروری ہے۔ وقت پر اور بھوک رکھ کر کھائیں۔ بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.