Khuwaab aur Taabeer
عطا ء الٰہی عرف رانی ، کراچی ۔ خواب
میں دیکھا کہ ایک بزرگ جو معذور ہیں، تشریف لائے اورہرے رنگ کے غلاف میں موجود ایک
کتاب عنایت فرمائی ، کھول کر دیکھا تو وہ قرآن کریم تھا جس کے اوراق ضعیف تھے۔ میں
نے بزرگ سے معلوم کیا تو انہوں نے بتا یا نبی پاکؐ نے بطور تحفہ اپنا قر آن پاک بھیجا
ہے ۔
تعبیر : آپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذہبی فرائض پو رے کر یں جو قرآن کریم کے
مطابق ہیں ۔ انشاء اللہ بواسطہ سرور کائنات علیہ الصلوٰة والسلام کام یابی ہو گی ۔
صدق دل سے جو عمل کیا جا تا ہے اللہ تعالیٰ قبول فرماتے ہیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.