Khuwaab aur Taabeer

کتا بھونکتا ہے


بلقیس فاطمہ، کراچی:  خالہ گاڑی چلا رہی ہیں، میں برابر والی سیٹ پربیٹھی ہوں۔ خالہ کہتی ہیں کہ گاڑی میں کوئی خرابی آگئی ہے جس کی وجہ سے گاڑی نہیں رک رہی، کوشش کررہی ہوں کہ رفتار کم  ہوجائے،تمہیں چلتی گاڑی سے اترنا ہوگا۔ میں گاڑی سے اتری تو سامنے بنگلے کے برابر میں  پاگل کتاّ تھا ۔ وہ  مجھے گھور رہا تھا۔ جگہ سنسان ہونے سے خوف ہوا کہ کہیں کاٹ نہ لے۔ زور زور سے مدد کے لئے پکارنے لگی۔  اتنے میں منظر بدلا اور خود کو رہائشی عمارت کے   نیچے کھڑا دیکھا۔ دوسری یا تیسری منزل پر جانا ہے لیکن سامنے چوڑا ستون ہے۔ستون دیوار کے قریب ہونے سے راستہ تنگ ہے۔ دوسری طرف  جگہ زیادہ ہے مگر وہاں کتاّ کھڑا بھونک رہا ہے۔ تنگ راستے سے گزرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن گزر نہیں پاتی۔ اتنے میں اس کا مالک آتا ہے اور  کتے ّ کی زنجیر پکڑتا ہے۔ میں  کانپتی ہوئی سامنے سے گزر کر اوپر جاتی ہوں جہاں بیٹی موجود ہے۔ نیچے اترنے کا واحد راستہ سیڑھیاں ہیں۔ بھونکنے کی آوازمسلسل آرہی ہے۔ ہم دونوں سیڑھیوں پر بیٹھ گئے کہ آواز رکے  تو  ہم  نیچے اتر کر یہاں سے جائیں۔

 

 تعبیر: احتیاط بہت ضروری  ہے۔ خواب میں بخار کے نقوش نمایاں ہیں۔  پرہیز اور علاج کی طرف توجہ دیجئے ۔ کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں بھی بخار کا علاج موجود ہے۔آپ کو کھانے پینے  میں پرہیز کرنا  چاہئے۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.