Khuwaab aur Taabeer

کاروبار سے متعلق

کراچی:  مسئلہ کاغذ پر لکھ کر ایک  بزرگ کی خدمت میں پیش کیا۔ انہوں نے ناراضی کا اظہار فرمایا  پھر مجھ سے کام کے متعلق پوچھا۔ میں نے کاروبار کے بارے میں عرض کیا جس پر وہ  دوبارہ برہم ہوئے۔ میں خاموش رہا۔ کچھ دیر بعد مجھے بلایا  ، کاغذ پر  یہ نقشہ بناکردیا۔

تعبیر :ذہن میں ٹیڑھ پن ہے۔ مستقل مزاجی نہیں ہے۔ایک دم امیر بننا چاہتے ہیں، سہارا تلاش کرنا چاہتے ہیں، وقت کی پابندی نہیں ہے ۔ جہاں لالچ  کا  ذکر آتا ہے،  ذہن لالچ  میں مبتلا  ہوسکتا ہے  اور کبھی نہیں ہوتا۔قوتِ ارادی بالکل نہیں ہے۔پانچ وقت  نماز پڑھیں۔ قوتِ ارادی(وِل پاور) اگر  مضبوط نہ ہو تو  آدمی  ارادے  کرتا ہے ، اسکیمیں بناتا ہے، توڑتا ہے  اور دوسروں کے اشاروں پر چلنے  کی کوشش کرتا ہے۔ آپ نے جو خواب لکھا ہے،  یہ ظاہر کرتا ہے  کہ آپ کے اندرقوتِ ارادی میں بہت زیادہ سقم ہے۔ ہر آدمی کی طرح آپ رات کو سوتے ہیں، دیر تک سوتے ہیں اورصبح مال دار بننا چاہتے  ہیں۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.