Khuwaab aur Taabeer
فرح ، کراچی۔
بھانجی نے خواب دیکھا کہ کلینک پر
گئی اور ریسیپشن پر موجود لڑکی سے کہا کہ ڈاکٹر
صاحب کو میرا نام بتادیں لیکن وہ اندر جانے سے منع کرتی ہے۔ بہت کہنے سننے
پر وہ ڈاکٹر کو انٹرکام پربتاتی ہے جواپنے کمرے میں بلالیتا ہے۔ میں اس سے کہتی
ہوں آپ مجھے انٹر میں پاس کروادیں تو وہ ’’اچھا‘‘ کہتا ہے۔ پھر کہتا ہے میں نے
اپنے اسٹاف کوبتایا ہے کہ تم میری وائف(wife) کی بھانجی ہو۔
تعبیر: عمر کے دور ہوتے ہیں اس میں ایک دور جوانی کا
ہے لیکن ہر دور میں تغیر ہے اور تغیر کی مناسبت سے جذبات میں ہیجان اور دوسرے
تقاضے بتدریج بڑھتے ہیں اور اسی مناسبت سے کم ہوتے رہتے ہیں۔ کسی سے محبت کرنا،
پسند کی شادی کرنا، یہ جبلت ہے۔ اگر اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے تکمیل ہو تو یہ
خوشگوار زندگی کی روشن علامت ہیں ۔آپ کا خواب خیالات پر پھیلا ہوا ہے اور خیالات یکطرفہ
ہیں۔ وقت ضائع نہ کریں والدین کی رضامندی سے شادی ہونا آپ کے لئے انشاء اللہ
مبارک ہوگا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.