Khuwaab aur Taabeer

ڈاکو اور پولیس


شگفتہ 11 اپریل کی رات کو خواب دیکھا کہ جیسے ہم لوگوں کے گھر پر ڈاکا پڑھ رہا ہے۔ ہر طرف اندھیرا اور خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکو ہمارے گھر کی تلاشی لیتے ہیں۔یکایک میرا چھوٹا بھائی سامنے والے نوکر کے ساتھ جا کر پولیس کو لے آتا ہے۔ پولیس ڈاکو کو پکڑ کر لے جاتی ہے اور ہمارا سارا سامان واپس کر جاتی ہے۔ اس کے بعد ڈاکوؤں نے جو سامان بکھیرا ہوتا ہے وہ ہم ٹھیک ٹھاک کر کے رکھتے ہیں تو ہمارے گھر میں ہر طرف صفائی نفاست خوبصورتی نظر آنے لگتی ہے۔ ایک دم سے سب کمروں میں تیز لایٹیں جل اٹھتی ہیں۔ میری امی مرحومہ باہر صحن میں اور میری دادی اور پھوپھی جان الگ الگ کمروں میں نماز پڑھتی ہیں۔ اس کے بعد میری پھوپھی جان کے ہاتھ میں قرآن مجید نظر آتا ہے جو وہ پڑنے لگتی ہیں ۔ میری دادی بھی قرآن پڑھ رہی ہوتی ہیں ۔ میں چارپائی پر لیٹی ہوتی ہوں تو میری دادی کہتی ہیں تم اوپر لیٹی ہو اور میں نیچے پڑھ رہی ہوں۔ ایک دم سے میری نظر دوسرے کمرے پر جاتی ہے جہاں میری پھوپھی قرآن لئے کھڑی ہیں تو مجھے ان کے پیچھے خوبصورت چار یا پانچ دن کا چاند نظر آتا ہے ۔چاند اور روشنیاں دیکھ کر میرا دل بہت ہی خوش ہوتا ہے۔

 تعبیر: گھر کے حالات بہت زیادہ اچھے ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور آپ ساری تکلیفیں بھول جائیں گی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.