Khuwaab aur Taabeer
ب ی ، ساہیوال ۔ میں اکثر خواب میں ریچھ دیکھتی ہوں اور ریچھ دیکھ کر خوف زد ہ
ہوجاتی ہوں۔ ایک آدمی نمودار ہوتا ہے اور ریچھ کوا ٹھا کر میرے اوپر پھینک دیتا ہے
۔ ایک مرتبہ دیکھا کہ ایک ریچھ مرا ہوا پڑا ہے اور میں اسے دیکھ کر چھپنے کی کوشش
کرتی ہوں ۔ میرےبھائی کو خواب میں بھورا ریچھ نظر آتا ہے ۔ اور وہ اس پر حملہ کرتا
ہے ۔ دہشت سے بھائی کی آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: کھٹائی ، نمک اور زیادہ تر بادی چیزیں استعمال کر نے کے تمثلات خواب
میں پائے جاتے ہیں ۔ کھٹی اور بادی چیزوں سے پر ہیز کیا جائے۔ نمک اعتدال میں
استعمال ہونا چاہئے ۔ اس قسم کے خواب نظر نہیں آئیں گے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.