Khuwaab aur Taabeer
ا،پ، کراچی۔خواب میں گھر کی چھت پر
کپڑے کی دیوار نظر آئی جو ایسے جھول رہی ہے جیسے گر پڑے گی۔اس کے برابر میں کنکریٹ
کی مضبوط دیوار ہے۔ پھرچھت پر ایک شگاف میں سے بھیا کا باتھ روم نظر آیااورآنکھ کھل
گئی۔
تعبیر: خواب میں آپ کو بتایا گیا
ہے کہ آپ اس وقت جن مسائل میں گھرے ہوئے ہیں،اس کا حل یہ ہے کہ سارے معاملات اللہ کے
اوپر چھوڑ دیں، توبہ استغفار کریں اور چلتے پھرتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد
کریں۔ ابدال حق حضور قلندر بابا نے فرمایا ہے، معاملات سلجھانے کا بہتر طریقہ یہ ہے
کہ فریقین میں سے ایک فریق سمجھوتہ کرے۔ کل کیا ہوگا اس کا علم اللہ کوہے۔ اپنے تمام
معاملات حضور پاکؐ کے ارشاد کے مطابق اللہ کے اوپر چھوڑدیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.