Khuwaab aur Taabeer
محمد نعیم نبی، کراچی۔ایک لڑکے سے لڑائی ہوئی، کسی نے میرے
ہاتھ پکڑ لئے ۔ والد صاحب تشریف لائے، کسی
بات میں ان سے اختلاف ہوگیا، مرحومہ والدہ
موجود ہیں،ناراض ہوجاتی ہیں۔پھر دیکھا، کمرے کی چھت بوسیدہ ہوچکی ہے، لگتا
ہے اب گری تب گری۔
تعبیر: خواب وہم، بیماری اور شکوک و شبہات پر پھیلا ہوا
ہے۔ مریض بیمار کم، وہمی زیادہ ہے۔ بہت عرصہ سے اس قسم کے خیالات کی بنا پر بیماریاں
لاحق ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹر سے پورا معائنہ کرانا چاہئے۔ نظامِ ہضم اور جگر کا فعل درست
نہیں ہے ،اگر پرہیز کے ساتھ صحیح علاج نہیں ہوا تو خدانخواستہ بیماری بڑھ سکتی ہے۔
وہم بیماریوں اور خرابیوں کی جڑ ہے۔ مثلاً آدمی وسوسوں اور شکوک و شبہات کے جال میں
اس طرح پھنس جاتا ہے کہ خدانخواستہ، اللہ تعالیٰ آپ کو محفوظ رکھے، نفسیاتی مریض
بن جاتا ہے۔
یہ سب اس لئے نہیں لکھا کہ آپ ڈر جائیں، اس لئے لکھا ہے کہ آپ یقین کی دنیا روشن کریں
اور پرہیزکے ساتھ علاج کرائیں۔ اللہ
تعالیٰ صحت عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.