Khuwaab aur Taabeer
جگہ کا نام نہیں لکھا: دیکھا کہ ہاتھ کی
انگلیاں لمبی ہونے لگیں پھر ناخن بڑھے۔ ایسا لگا کہ میرے نہیں، چڑیل کے ہاتھ ہیں۔
تعبیر:آپ نے خواب میں جو کچھ دیکھا، وہ حسبِ
حال ہے۔حبسِ ریاح کا مرض لاحق ہے۔ وزن
یقینا ً
زیادہ ہوگا۔گیس کا ہجوم پیٹ کو بے آرام کرتا ہے۔ آپ کے کھانے کے اوقات معین
نہیں ہیں اور معدے پر چربی کا غلبہ ہے۔
اب علاج بھی سن لیجئے۔
۱۔کھانے بغیر چکنائی کے پکائیں۔کھانوں
میں کچا زیتون کا تیل استعمال کیجئے۔
۲۔ وقت مقرر کرکے روز 40 منٹ چہل
قدمی کیجئے۔ سب سے اچھا عمل اور نسخہ
چکنائی اور فریج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز
ہے۔
۳۔ وقت بے وقت نہ کھائیے۔
۴۔ کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں اجازت کے
عمل کے بعدحبسِ ریاح کا علاج کیجئے۔ اجازت
کے عمل کے بعد 40 دن علاج کرکے رپورٹ لکھ کربھیج دیجئے ۔
۵۔ کوشش کیجئے کہ گھر میں
رہئے اور گھر کی ذمہ داریاں بخوشی
پوری کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.