Khuwaab aur Taabeer

چپل نہیں ملتی


م م، ملیر۔ اکثر خوابوں میں دیکھتی ہوں کہ جب پڑھنے کے لئے جاتی ہوں تو کبھی دوپٹا یا کبھی چپل نہیں ملتی جس کی وجہ سے کلاس میں دیر سے پہنچتی ہوں۔ اگر کبھی گاڑی میں بیٹھ جاؤ ں تو کلاس میں پہنچ نہیں پاتی۔ براہ مہربانی تعبیر فرماکر مشکور فرمائیں۔

 

تعبیر : روحانی علوم سیکھنے کا جذبہ تو ہے لیکن جذبہ پورا ہو— اس کے لوازمات نظر انداز ہو تے ہیں ۔ دماغ میں خیالات کا ہجوم رہتا ہے جس کی وجہ سے کنسنٹریشن نہیں ہو تی ۔ مختصر یہ کہ آپ کا وقت بے کار باتیں سوچنے میں ضائع ہو جا تا ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.