Khuwaab aur Taabeer
ش،ا، شیخوپورہ۔ سہیلی کے ساتھ پرانی یونی ورسٹی یا ایسا
ادارہ جس میں فن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے موجود ہوں۔ وہ مجھے کمرے اور ڈپارٹمنٹ
دکھارہی ہے۔ ایک کمرے میں جاتی ہوں توپیردھنس جاتا ہے،چوکھٹ گرنے لگی جسے دیمک نے
کھالیا ہے۔ آگے نالہ بہہ رہا ہے جس کے اوپر آدھا انچ موٹا پل ہے ۔ مجھے ڈر لگ رہا
ہے کہ میں پل پر جاؤں گی تو گر جاؤں
گی۔ ہاتھ میں منگیتر کا سوٹ ہے۔ پل پارکرتے وقت سوٹ پانی میں گرگیا ۔ کنارہ پر
پہنچ کر اسے کھینچتی ہوں مگر کپڑاجگہ جگہ سے خراب ہوگیاہے۔
تعبیر: بات رشتے
ناتے کی ہے، تعبیر لڑکی کے حق میں نہیں ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.