Khuwaab aur Taabeer
عابد، کراچی۔ آسمان پر نیا چاند دیکھ کر دعا کی۔پھر دیکھا،
وضو کررہا ہوں اور آسمان پر ستاروں سے بنا ہوا خوب صورت چاند نظر آتا ہے، خیال آتا
ہے دعا مانگوں۔ دعا مانگتا ہوں ،یا اللہ حضور قلندر بابا اولیاؒ ، حضور غوث پاک،
بابا تاج الدیناور حضرت داتا گنج بخش کا فیض
عطا فرمائیے۔پھر آسمان پر چودھویں کا چاند دیکھا۔
تعبیر: سعید اولاد کی بشارت ہے۔ آپ میاں بیوی دونوں کو
مبارک ہو۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.