Khuwaab aur Taabeer
ریحانہ، کراچی۔گھروالوں کے ساتھ کہیں جانے کا ارادہ ہے۔ کہتی ہوں واش روم ہوآؤ
ں۔ اندر گئی تو ایک بڑا سانپ پھن پھیلائے بیٹھاتھا۔ میں فوراً باہر آگئی توسانپ بھی
میرے پیچھے پیچھے آگیا، میں رکوں تو وہ بھی رکے اور چلوں تو چلے۔ اس کے بعد وہ میری
پیٹھ پر چڑھ گیا اور آنکھ کھل گئی۔ لیکن خواب میں مجھے ڈر نہیں لگا۔
تعبیر: اچھے
تجربہ کار ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں۔ خواب میں دیکھے ہوئے تصورات سے ظاہر ہوتا ہے کہ
کوئی بیماری ہے جو قابل علاج ہے۔تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر کو دکھائیں۔ کھانے پینے کی چیزوں
میں احتیاط ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.