Khuwaab aur Taabeer

پیشانی کے گوشت میں بت نصب دیکھنا


 میں بہت دور ایک اونچے ٹیلے نما جگہ پر کھڑی ہوں۔وہاں کا منظر بالکل قوس قزح کی طرح ہے۔ اتنے میں کچھ لوگ وہاں آتے ہیں، یاد نہیں عورتیں ہیں یا مرد۔ سب لوگ ابھی باتیں ہی کر رہے ہیں کہ بہت دور سے گہرے بادل آسمان پر نظر آتے ہیں۔ ان کی رنگت گلابی فیروزی ہے۔ پھر میں نے دیکھا بڑا لڑکا اپنا بچہ میرے پاس لے کر آیا۔ اس بچہ کی پیشانی میں دونوں ابروؤں کے درمیان گوشت میں ایک آدمی کی تصویر کندہ ہے۔ میں بہت روتی ہوں اور رو رو کر اللہ سے دعائیں مانگتی ہوں کہ یا اللہ اس بچہ کی پیشانی میں گوشت میں یہ بت کس نے نصب کیا ہے ۔ اس کو تو اپنے فضل کے صدقہ میں ہی مٹا سکتا ہے ۔ خوب رو رو کر دعائیں مانگتی ہوں ۔ پھر کیا دیکھتی ہوں بچہ کی پیشانی ایک دم صاف ہو گئی ہے اور بچہ جو پہلے بہت رو رہا تھا کھیلنے لگا ہے۔ بچہ کو واپس لے جانا چاہتی ہوں مگر بہت گھبرا رہی ہوں۔

 تعبیر: خواب خاندانی اختلافات کا مظہر ہے ۔ لڑکے کی سسرال والے جادو سفلی کا سہارا لے رہے ہیں۔ آپ کو پریشانی لاحق ہوگئی یا ہو چکی ہے۔ اس کا تدارک اللہ کے کلام سے ہو جائے گا اور آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گی اللہ تعالیٰ رحم کریں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.