Khuwaab aur Taabeer
&، فیصل آباد۔ گھر کی چھت پر کھڑا ہوں جو ہلنے لگتی ہے۔ باجی کہتی ہیں، نیچے آجاؤ لیکن گرنے
کے خوف کی وجہ سے لیٹ جاتا ہوں۔ کالے کپڑے پہنے ایک آدمی نظر آیا جو کہتا ہے، پیسے
دو تو سانپ بناکرتمہیں نیچے اتاردوں۔ میری کلائی اور ہاتھوں کی انگلیاں مینڈک جیسی
رنگت کی ہوکرپھولنا شروع ہوگئیں۔ سانپ کی طرح رینگتا ہوا نیچے اترتا ہوں تو وہ
آدمی کچھ کہتا ہے جو سمجھ میں نہیں آیا۔
تعبیر:
خواب میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اپنا محاسبہ کرکے ایسے کام کرنا چھوڑدیں جو معاشرہ کے
منافی ہوں، معاشرہ میں گھریلو معاملہ بھی شامل ہے۔ معاشرہ ہمیشہ دو طرزوں میں موجود رہتا ہے۔
۱۔اللہ
تعالیٰ سے وابستہ رہنا یعنی صراط مستقیم پر قائم رہنا ۔
۲۔اللہ
تعالیٰ جن باتوں کو ناپسند کرتے ہیں ان سے بچنا اور ان کو برا سمجھنا۔ چوں کہ اللہ
تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون کے خلاف کوئی بھی کام کرنا شیطنت ہے، ایسے اعمال جو شیطانی
عمل ہیں ان سے محفوظ رہنا اور جو پیغمبروں اور سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام
نے راستہ متعین کیا ہے یعنی صراط مستقیم پر قائم رہنا۔
دونوں راستے اختیار کرنے پر اللہ تعالیٰ نے چلنے
کا اختیار دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر قائم رہنے کی ہدایت عطا
فرمائے، آمین۔ آپ نے جوخواب دیکھا ، اس میں نصیحت اور صراط مستقیم پر چلنے کی
ہدایت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے اور قائم رہنے کی بواسطہ سرور
کائناتؐ توفیق عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.