Khuwaab aur Taabeer

پھولوں کا گل دستہ


فتح محمد، وہاڑی۔ روضہ رسولؐ کے اندر زیارت کے متمنی کئی لوگوں کے ساتھ موجود ہوں۔قدم مبارک کے پاس موجود قبر میں سے اذان کی آواز آرہی ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ حضرت انس اذان دے رہے ہیں۔ ہم سب نے نماز ادا کی اور پھر لنگر کھایا۔پھولوں کا ایک گل دستہ نظر آیا۔اسے ایک طرف رکھ کر چار رکعت نفل پڑھے۔ خیال آیا کہ وہ گل دستہ میرے لئے ہے۔

تعبیر: آپ نے جو خواب دیکھا ہے ، پھولوں کا گل دستہ تبدیلی کی نشان دہی کر تا ہے ۔ نماز کے بارے میں بتا یا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کی حضوری کے وقت کسی شے کی طرف ذہن نہیں کر نا چاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.