Khuwaab aur Taabeer
زہرہ،
طالب علم مراقبہ کلاس،حیدرآباد۔ گھر میں دو مشینیں چل رہی ہیں۔بیٹے سے کہتی ہوں دیکھویہ پلگ
جل جائے گا،اتنے میں پلگ میں آ گ لگ جاتی ہے۔میں بیٹھی دیکھ رہی ہوں لیکن ہمت نہیں
ہورہی کہ اٹھ کر کچھ کروں،اتنے میں والدہ مرحومہ کمرے سے باہر آتی ہیں اور پلگ میں
سے تار کھینچ کر الگ کردیتی ہیں۔
تعبیر: آپ نے ایک خط کے ساتھ
آٹھ (8)خواب لکھے ہیں۔ ان میں سے ایک خواب نشان دہی کرتا ہے کہ آپ کے ذمہ واجب
الادا زکوٰةنہیں دی گئی۔ زیور کو وزن کراکے ایک تولہ کی قیمت کے حساب سے پورے سونے
کی زکوٰة ادا کریں۔ باقی خواب آپ کی خواہشات پر مبنی ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.