Khuwaab aur Taabeer

پرندے کو مارنا


ناظمہ، مانسہرہ : پرندوں کے لئے پنجرے بنے ہیں۔ ڈنڈا ہاتھ میں لے کرمیں اس طرف گئی تو دیکھا کہ پنجرے سفید کپڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔ ایک پنجرے پرشکاری پرندہ بیٹھا تھا جسے اڑانے کے لئے آگے بڑھی تو وہ اڑنے کے بجائے نیچے بیٹھ گیا۔ میں خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹی اور کمرے کی طرف جاتے ہوئے سوچنے لگی کہ اندر سے کنڈی لگالوں ۔ شکاری پرندے کے قریب دو پالتو پرندے نظر آئے جن میں سے ایک پر اس نے حملہ کیا ۔ میں نے نشانہ لے کر چپل ماری، وہ دور ہوگیا۔ دوسری چپل اسے نہیں لگی۔ اس کے دور ہونے سے میری ہمت بڑھی، اسے ڈنڈے سے اتنا مارا کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔

 تعبیر: آپ سے حق تلفی ہوتی ہے جو نہایت ناپسندیدہ فعل ہے۔ پرندوں کو قید کرنا، پنجروں کے اوپر چادر اور پرندے کو جوتے یا ڈنڈے سے مارنا ظاہر کرتا ہے کہ مزاج میں ہٹ دھرمی اور ضد کے نقوش ہیں اور آپ سے دل آزاری ہوتی ہے۔ ہر فرد کو آزادی ِ رائے کا حق حاصل ہے۔ اپنی بات منوانے کے لئے ضدکرنے اور اس کوانا کا مسئلہ بنانے سے نقصان ہوتا ہے۔ مزاج میں تحمل کے لئے عفو و درگزر سے کام لیجئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.