Khuwaab aur Taabeer
صفورا مستقیم ،
دبئی۔ بہن نے خواب میں دیکھا کہ عید کی نماز کی تیاری ہورہی ہے۔ میدان میں ایک طرف
صفیں بچھ رہی ہیں اور ایک طرف قربانی کے جانور بندھے ہوئے ہیں۔ بہنوئی صحت مند اور
خوب صورت قربانی کا جانور لائے ہیں۔ بہن بھی بچوں کے ساتھ وہاں موجود ہے۔ چھوٹا
بیٹا بکرے کی طرف لپکتا ہے تو بہن خبردار کرتی ہے کہ
قریب نہیں جانا ورنہ سینگ مار دے گا۔ میدان سے باہر آئی تو عید کے اجتماع کے مناظر
پس منظر میں چلے گئے۔ یہاں کھانے پینے کی اشیا کا بازار لگاہوا تھا۔ ایک ہجوم تھا۔
بہن نے عید کے کھانے کے لئے خریداری کی تو کچھ چیزیں تازہ اور کچھ پرانی تھیں۔
تعبیر: خواب
دیکھنے والی صاحبہ کو لاشعور نے متنبہ کیا ہے کہ ماں کو درپیش کسی بیماری کی وجہ
سے بچے کی نشوونما پر اثر پڑرہا ہے جس سے بچہ کمزور پیدا ہوسکتا ہے۔ اچھے معالج کو
دکھایئے ۔ عشا ء کی نماز کے بعدرات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ
درود شریف کے ساتھ تین سو مرتبہ”یا اول ‘‘پڑھ کر پیٹ پر دم کیجئے۔ نماز کی پابندی
کا خیال رکھئے اورقرآن کریم کو روزترجمے کے ساتھ سمجھ کر پڑھئے۔ اللہ کے فضل سے بچہ
صحت مند پیدا ہوگا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.