Khuwaab aur Taabeer

پتھر برستے دیکھنا


طاہر شاہ، شیرشاہ۔ دیکھا خاندان والوں کے ساتھ گاڑی کے پاس کھڑا ہوں کہ بادل آجاتے ہیں اور بارش شروع ہوجاتی ہے۔ آسمان پر چھوٹے چھوٹے لال گولے بنتے ہیں اور تھوڑی دور پتھر بن کر برس رہے ہیں۔ ہم گھر آتے ہیں ، اوپر لال گولے نظر آتے ہیں جوبرسنے لگتے ہیں۔ چھوٹے ماموں اذان دیتے ہیں ۔ کچھ دیر بعد پتھر برسنا بند ہوجاتے ہیں۔ گھر کی چھت میں سوراخ ہوگئے ہیں۔پتھر دوبارہ برسنا شروع ہوتے ہیں تو میں بچوں کو گھر کے اندر بھیجتا ہوں۔ میرے کندھے پر ایک پتھر لگنے سے درد ہوتا ہے۔

 

تعبیر: سوتے ہوئے ہاتھ جسم کے نیچے دب گیا جس سے دل کی حرکت متاثر ہوئی۔ قلب کی حرکت متاثر ہونے سے دماغ کی کیفیت میں پریشانی درآتی ہے۔ آسمان سے پتھر برسنا اور چھت میں سوراخ ہوجانا اس طرف اشارہ ہے کہ ایسی ناقص غذائیں استعمال کی گئی ہیں جن سے جگر متاثر ہوتا ہے اور جگر متاثر ہونے سے اندرونی طور پر کئی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ زیادہ دخل ناقص چکنائی کا ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور جگر سے متعلق ٹیسٹ کرائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.