Khuwaab aur Taabeer
ہاجرہ،
کراچی۔ میرے پرانے گھر کی بالکونی میں جگہ جگہ
کیلے رکھے ہوئے ہیں جو بہن کودیتی
ہوں ۔ بہن کے ہاتھ میں کیلے لوکی بن جاتے ہیں۔ پھر دیکھاصاف پانی کا ایک ٹینک ہے خیال
آتا ہے پہلے یہاں سیوریج لائن تھی۔
تعبیر: یہ
خواب اس بات سے متعلق ہے کہ استعمال میں آنے والا پانی حفظان صحت کے اصول کے منافی
ہے۔ پانی کو ٹیسٹ کرانا چاہئے ہوسکتا ہے پانی میں آئرن زیادہ ہو اور دوسرے اجزاشامل ہوں۔ رپورٹ سے
مجھے بھی مطلع کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.