Khuwaab aur Taabeer
خالد جاوید
تارڑ، پھالیہ۔ایک فائل فولڈر ہاتھ میں پکڑے کسی دفتر جارہا ہوں۔ دروازہ کے سامنے وہاں
کا ایک شخص کھڑاہے جس کے قریب پہنچا تو فولڈر میرے ہاتھ سے گرگیا جسے وہ اٹھالیتا ہے۔
میں کہتا ہوں، اس میں ایک خوب صورت لیٹر ہیڈ پر میرا خط ہے بس وہ مجھے دے دو۔ وہ کہتا
ہے منیجر صاحب کہہ رہے تھے کہ آپ اور آپ کے والد مرحوم کا کام پچیس تاریخ تک ہوجائے
گا۔ پھر دیکھا کہ کچھ لوگوں کے ساتھ پانی میں تیر رہا ہوں۔ ایک شخص نے کہا، پانی میں
سانپ ہے۔ میں جگہ بدلنے کی کوشش کرتا ہوں مگر سانپ میرے پاؤ ں کی ابھری نسوں کو منہ
سے پکڑ لیتا ہے جس کے بعد سانپ کو میں نے پکڑ کر زور سے کھینچااور دور پھینک دیا۔ جن
نسوں کو اس نے پکڑا تھا وہ کٹ گئیں مگر خون نہیں نکلا۔ سوچتا ہوں اس کا زہر دل کی طرف
تو نہیں گیا۔ اسی وقت نہایت ہلکی لہر سی محسوس ہوئی اور آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: خواب
پریشان خیالی کا عکس ہے ،کثرت سے ''یاحیی یا قیوم'' پڑھیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.