Khuwaab aur Taabeer

پانی


زینب علی، جدّہ :خواب میں دیکھا کہ گاڑی چلا رہی ہوں۔ سڑک پر ایک جگہ پانی ہے اور پانی کے نیچےسڑک  ناہموا ر ہے۔ گاڑی پانی میں سے گزرجاتی ہے جیسے پانی نے سڑک پر گڑھوں کو بھر کر مٹی کا کام انجام دیا ہو۔

 

تعبیر:  تعبیر آپ خود دیکھیں گی، انشا ءاللہ۔   اللہ تعالیٰ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے، آمین۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کرکے سفید  لباس پہنئے اور اچھی خوش بو لگا کر درود شریف کاورد کیجئے اور بات کئے بغیر سوجائیے۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.