Khuwaab aur Taabeer
ر،خ، نیوکراچی۔ایک
شہر دیکھا جسے پہچان نہیں پائی۔ بہن کے عمرہ پر جانے کے لئے پا سپورٹ اور ٹکٹ وغیرہ
سب تیار ہیں ۔ اچانک مجھے بھی جا نے کا خیال آتا ہے ،درخواست کی تو بہن مجھے پاسپورٹ
آفس لے گئیں جہاں ان ہی کے نام سے میرا فارم پر ہوا۔ آفس والے بتاتے ہیں کہ ٹکٹ نہیں
ہیں، سیٹیں پوری ہو گئی ہیں ۔ بڑے آفیسر کے پاس جا کر درخواست کی تومیرے خلوص سے متاثر
ہو کر ٹکٹ دیتے ہیں ۔ خوشی خوشی گھر پہنچی جہاں کو ئی صاحبہ ہمیں احرام پہننے کا کہتی
ہیں ۔ احرام باندھتے ہی دیکھا کہ ہم لوگ کعبہ کے گرد طواف کر رہے ہیں پھر آنکھ کھل
گئی۔
اکثر خواب دیکھتی
ہوں کہ کبھی کسی اسکول میں بچوں کو پڑھا رہی ہوں یاخود پڑھ رہی ہوں ۔ سمجھ میں نہیں
آتا کہ کیا سلسلہ ہے۔ حالاں کہ پڑھائی چھوڑے بھی آٹھ سے نو سال ہو گئے ہیں ۔
تعبیر: ۔ اللہ
تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ آپ نے جو خواب دیکھا ہے وہ مبا رک اور سعید ہے ۔ انشاء اللہ
خواب کی تعبیر پو ری ہو گی ۔ تعلیم کے سلسلہ میں متوجہ کیا جارہا ہے کہ تر جمہ کے ساتھ
روزانہ قرآن کریم پڑھیں اور غور کر یں کہ اللہ تعالیٰ کیا فرما رہے ہیں ۔ یہی خواب
کی تعبیر ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ایک سو ایک مرتبہ حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کے
روضہ کا تصور کرکے درود شریف پڑھیں اور بات کئے بغیر سو جائیں ایک نیند لینے کے بعد
بات کی جا سکتی ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.