Khuwaab aur Taabeer

ٹرین کمرے میں


رخسانہ یاسمین، واہ کینٹ۔ میں روشن اور صاف ستھرے کمرے میں ہوں جس کا دروازہ کھلا ہے ۔ ایک ٹرین جو عام ٹرینوں سے مختلف ہے،کمرے میں آہستہ آہستہ داخل ہوکررک جا تی ہے۔ اس میں سے تین عورتیں نکل کرمجھے سلام کر کے گلے ملتی ہیں ۔میں انہیں پانی پلاتی ہوں پھرآنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر : انشاء اللہ آپ اللہ کی مخلوق کے لئے خدمت کا وسیلہ بنیں گی ۔ خواب مبارک ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2018ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.