Khuwaab aur Taabeer

وظیفہ کی اجازت


میں پنج وقتہ نمازی ہوں ۔نماز کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار بار درود شریف کا ورد کرتا ہوں، اس کے علاوہ کلمہ طیبہ، سبحان اللہ ،بسم اللہ ، الحمد للہ ، لاحول ، لا الٰہ الا اللہ اور استغفار کا ورد کرتا ہوں ۔براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا میں دعائے گنج العرش بھی ان وظائف کے ساتھ پڑھ سکتا ہوں؟ کیونکہ میں نے اس کے فوائد پڑھے ہیں۔

جواب: آپ تمام اودارو وظائف فوراً ترک کر دیں ۔ کیونکہ سخت نقصان کا اندیشہ ہے ضرورت سے زیادہ وظائف فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتے ہیں کیونکہ انسانی ذہن وظائف کی روشنیوں سے متحمل نہیں ہو سکتا۔ الاّ یہ کہ اسے کسی کی رہنمائی اور پشت پناہی حاصل ہو۔ اب آپ یہ کریں کہ عشاء کی نماز کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھا کریں اور قرآن پاک کی تلاوت کریں ۔ اگر آپ نے موجودہ وظیفوں کو پڑھنا ترک نہ کیا تو سخت قسم کی پریشانیوں اور تکلیف میں مبتلا ہو جائیں گے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(اگست83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.