Khuwaab aur Taabeer

وظیفہ


محمد لطف اللہ، لاہور۔ خواب میں ایک بزرگ کو اسٹیشن پر دیکھاجن کی صحت ماشاء اللہ اچھی ، چہرہ گول اور بھرا ہوا ہے۔میں کہتا ہوں،انشاء اللہ آپ یہاں آتے رہیں گے۔ ہم کچھ آگے جاتے ہیں تو انہیں چھوٹا سا مستطیل سرسبز قطعہ دکھاتا ہوں جیسے گندم جب چھوٹی ہوتو سرسبز ہوتی ہے ۔اس قطعہ کے پیچھے علاقہ میں میری زمین کا مسئلہ ہے۔ زمین دکھانے کے بعد عرض کرتا ہوں کہ مجھے وہ دانہ عنایت فرمادیجئے جسے منہ میں رکھنے کے بعد ایک وظیفہ پڑھنے سے میں غائب ہوجاؤ ں۔

بزرگ فرماتے ہیں کہ خط لکھ کر بھیج دو۔مزید فرماتے ہیں کہ میں بھی خط لکھتاہوں اور جواب آجاتا ہے، تمہیں بھی خط کا جواب آجائے گا لہٰذا خط بھیجو۔

تعبیر : عشا کی نماز کے بعد اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور 41 بار آیةالکرسی پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جا ئیں۔ اندازاً پانچ سے 10منٹ آنکھیں بند کر کے تصو ر کریں کہ آپ عرش پر اللہ کے حضور حاضر ہیں۔ جیسے ہی حضوری کا ادراک ہو (انشاء اللہ ایسا ہو گا ) مسبب الاسباب رب العالمین اللہ کے حضور دعا کر یں ۔

 یہ عمل 90 دن کر نا ہے، وقت کی پابندی ضروری ہے۔ہر جمعرات کوکوئی میٹھی چیز پکا کر بچوں کو کھلادیں ۔

اللہ رب العالمین کے حضور بواسطہ سرور کائنات علیہ الصلوٰة والسلام کا م یابی عطا ہو ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.