Khuwaab aur Taabeer

والد صاحب قبر میں


ا ع، جگہ نہیں لکھی: ابو کو یاد کرکے رو رہی ہوں۔ خیال آیا کہ ان کی قبر پر جانا چاہئے۔ وہاں پہنچی تو ابو کے پیر قبر سے باہر نظر آرہے تھے جب کہ قبر گیلی تھی اور ایک آدمی قبر کی مٹی درست کررہا تھا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ ابو کے انتقال کے اتنے عرصے بعد بھی پیر صحیح سلامت ہیں۔ خیال آیا کہ نیک لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ اچانک کچھ لوگ قبر کی پائنتی کی طرف کھڑے نظر آئے جو ابو کے پیر چھونا چاہتے ہیں۔ قبر کے ایک طرف صاف پانی کی ندی بہہ رہی تھی۔پھر وہاں کھڑے لوگوں میں سے کسی نے کہا کہ بے وضو پیر نہیں چھونا چاہئے جس کے بعد وہ لوگ اس ندی سے وضو کرکے پیروں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ بقیہ خواب یاد نہیں رہا۔

 تعبیر: خواب بجائے خودتعبیر ہے۔ ماشاءاللہ آپ ان کی اولاد ہیں اور روحانی علوم سیکھنے کی طرف آپ کا میلان بھی ہے۔ اسکول میں داخلہ ہونا کافی نہیں، اسکول کے سلیبس کو پڑھنا بھی ضروری ہے۔ آپ نے پاکیزہ اورمطمئن حالت میں والد صاحب کی زیارت کی ہے۔ لاشعور نے باخبر کیا ہے کہ سعید اولاد والدین کی وارث ہوتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.