Khuwaab aur Taabeer

نماز کے لئے دیر ہونا


ایم اعظم ، گوجرانوالہ ۔خواب یہ ہےمیں اور میرے والد صاحب، کچھ میرے جاننے والے اور دوسرے بہت سے لوگ مدینہ منورہ میں ایک جگہ نماز کے لئے اکٹھے ہیں ۔ شاید وہ مسجد ہی تھی کافی کھلی جگہ تھی ۔ میں اور میرے والد صاحب سب سے اگلی صف میں بیٹھے امام کا انتظار کررہے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں اٹھو دیر ہورہی ہے لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں ابھی نہیں ۔ جماعت پیرانِ پیر جناب غوث پاک ؒ کرائیں گے پھر سب لوگ شمال کی طرف دیکھنے لگتے ہیں ۔ اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ پیرانِ پیر ؒ ہاتھ میں تسبیح پکڑے کچھ پڑھتے تشریف لارہے ہیں ۔ اور ان کے ساتھ حضرت علی کرم اللہ وجہہ بھی تشریف لارہے ہیں ۔ نماز پڑھنے کے بعد ہم کسی مقدس مقام کی زیارت کے لئے چل پڑے ہیں، اس کے بعد یاد نہیں ۔

 تعبیر : خواب میں باجماعت نماز ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی جائے تو نماز ہے ورنہ نماز نہیں ہے۔ خشوع و خضوع پیدا کرنے کے لئے ارکانِ اسلام پر عمل کرتے ہوئے سب سے مؤثر ذریعہ مراقبہ ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.