Khuwaab aur Taabeer
م ن،
کورنگی۔ایک ہی رات وقفہ وقفہ سے کچھ خواب نظر آئے پہلے دیکھا کہ میرا گھر اور سڑک
ٹوٹے ہوئے ہیں پھر ایک بازاردیکھا جہاں سے جوتا خرید رہا ہوں۔ کچھ دیر بعد بازار
سے کھانے پینے کی اشیا کی فہرست ملی۔ پھر
دیکھا اپنے محلے میں ایک آدمی کو پیسے دیتا ہوں کوئی کہتا ہے اسی مسجد میں نماز
پڑھ لو کہتا ہوں اپنی مسجد میں پڑھوں گا۔ مسجد میں جانے والے شخص کو کچھ پیسے دیتا
ہوں، میرے پیسے گرجاتے ہیں جنہیں اٹھالیتا ہوں۔
تعبیر:
آپ وقت بہت ضائع کرتے ہیں۔ پروگرام بناتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا۔ زندگی کا
بہت سا وقت آپ نے ضائع کردیا ہے جو پھر آپ کے ہاتھ نہیں آئے گا۔ آپ کے دوست
نکمے اوروقت کی ناقدری کرنے والے ہیں اگر آپ نے موجودہ روش نہیں بدلی تو دھوبی کا
کتا گھر کا نہ گھاٹ کا ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.