Khuwaab aur Taabeer

نجومی نے پھول لانے کو کہا


عبدالقیوم۔ میں نے یہ خواب دیکھا کہ میں ایک نجومی کے سامنے کھڑا ہوں۔ نجومی نے مجھے اپنی پسند کا پھول لانے کو کہا۔ میں جو پھول لایا وہ مختلف قسم کی پتیوں پر مشتمل تھا، ان پتیوں میں ہرے، سفید اور لال رنگ کی پتیاں نمایاں تھیں۔ پھول دیکھتے ہی نجومی نے سخت افسوس کا اظہار کیا اور سفید رنگ دیکھتے ہی کہا، تمہیں موت کا پیغام آگیا ہے ۔ خواب میں اچانک والد صاحب کے پاس پہنچ گیا اور میں نے چیخ کر انہیں بتایا کہ میں بہت جلد مرنے والا ہوں اور میری موت کے لئے آج کا دن مقرر ہے۔ وجہ پوچھنے پر میں نے نجومی کی پیشین گوئی اور پھول کا سارا قصہ کہہ سنایا۔ میں نے والد صاحب سے کہا ، نجومی کا کہنا ہے کہ پھول کی سفید پتیاں موت کا پیغام ہیں اور ہری پتیوں کی موجودگی "مٹھاس "ہے ۔ سرخ پتیوں کی موجودگی (صبح اٹھ کر مجھے یاد نہیں رہا ) ہے۔ اتنا کہنے کے بعد میں زار و قطار رونے لگ گیا ۔ میں خواب میں ہی سوچ رہا ہوں کہ میں تو موت کی دعائیں مانگا کرتا تھا ، اب جب کہ موت میرے سر پر منڈلا رہی ہے تو مجھے پریشانی کس بات کی ہے اسی سوچ بچار میں آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: آپ ہندوستان میں دو لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کو اپنی شریکِ حیات بنانا چاہتے ہیں ۔ یہ دونوں رشتے مشکوک ہیں۔ خواب میں دیکھے ہوئے مناظر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپ رشتہ ضرور چاہتے ہیں لیکن آپ خود بھی اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ہندوستان میں کسی لڑکی سے آپ کی شادی ہو جائے گی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.