Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں، کراچی۔ خواب میں
الٹے ہاتھ کی انگلیاں کھوکھلی ہوتی ہوئی نظر آئیں۔انگلیوں کے اوپر والے جوڑ سے لے کر
ناخن تک گوشت غائب ہوگیا جیسے فنگس لگ گیا ہو۔ خوف سے آنکھ کھل گئی۔ اٹھنے کے بعد اللہ
کا شکر ادا کیا کہ میں ٹھیک ہوں۔
تعبیر: خواب صحت سے متعلق ہے۔ خواب
میں اعصاب میں تکان اور ناخن میں فنگس کی علامات ہیں واللہ اعلم۔ اسپیشلسٹ کو دکھائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.