Khuwaab aur Taabeer
سیما، کراچی: آدم ڈے کی
تقریب میں میزبان کے ساتھ موجود ہوں۔ بڑی تعداد میں لوگ ہیں۔ میں نے وہاں کچھ پڑھا
اور لوگوں سے بات چیت کی۔ میزبان نے spaghetti بنائی جو میں نے کھائی۔ امی سے کسی نے کہا کہ
مبارک ہو آپ کے خون میں آپ کی بیٹی پیغمبران کرام علیہم السلام کی تعلیمات پھیلانے
کا ذریعہ بنے گی جس سے برائی کا خاتمہ ہوگا۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ ستر ماؤں سے زیادہ
محبت کرتے ہیں۔ جو لوگ اللہ رسول کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں وہ خوش رہتے
ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں۔ صفائی نہایت ضروری ہے۔ ہدایت ہے کہ ہرقسم کی صفائی کا
اہتمام کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.