Khuwaab aur Taabeer

مچھلیاں دیکھنا


ثریا، شاہ فیصل۔فجرکے وقت محسوس ہوا تیسری آنکھ کھل گئی ہے۔ ہریالی اور بادل نظر آئے۔ پھر بڑے بڑے خالی مکان دیکھے اس جگہ کچھ لوگ بھی میرے ساتھ تھے۔ پھر دیکھا سمندر میں سرمئی رنگ کی بہت ساری مچھلیاں ہیں۔

 

تعبیر: اپنا محاسبہ کیجئے۔ خواب کے نقوش بتا رہے ہیں کہ وقت کا اسراف ہوتا ہے۔ اگر نظام الاوقات لکھ لیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو انشاء اللہ فائدہ ہوگا، وقت ضائع نہیں ہوگا اور اللہ تعالیٰ روحانی سمجھ بوجھ میں اضافہ فرمائیں گے، انشاء اللہ۔ بلڈ پریشر نارمل رہے اس کے لئے پرہیز اور علاج ضروری ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.