Khuwaab aur Taabeer

مٹھائی تقسیم کرنا


زنیرہ مبین ،لاہور: خواب میں دیکھا کہ ہم  خاندان اور  محلےّ میں مٹھائی تقسیم کررہے ہیں۔

تعبیر: بیٹی! یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ استخارہ ساری عمر کا نہیں ہوتا۔ خواب  میں اچھے حالات کی تصویریں ہیں لیکن ہر شے کے دو رخ ہیں۔ رشتہ نبھانے میں  بات  معاملہ فہمی کی ہے۔ آثار اچھے نظر آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر جو کام کیا جاتا ہے، اس میں خیر ہے۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (   اگست 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.