Khuwaab aur Taabeer

موذی مرض کی اطلاع


فریحہ فریال، کراچی۔ بیٹی نے خواب دیکھا کہ گھر آتے ہوئے گلی میں بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی۔ کچھ دیر بعد اسے چکر آئے ۔ سہیلی کو بتایا جس نے کہا، کہیں تمہیں کوئی موذی مرض تو نہیں؟بیٹی کہتی ہے، یہ کیا کہہ رہی ہو ؟ کیا تمہیں نہیں پتہ موذی مر ض کتنی بڑی بیماری ہے؟اس کے بعد وہ کمرے میں آجاتی ہے جہاں کھڑکیوں کے پردے ہلنے لگتے ہیں اور سفید روشنی نظر آتی ہے جس میں سے ایک بزرگ شخصیت نمودار ہوئی۔ بیٹی ڈر کے پیچھے ہٹتی ہے تو وہاں دیوار ہے۔ وہ صاحب کہتے ہیں، ڈرو نہیں اور میری بات غور سے سنو۔ اپنے ابو سے کہوسدھر جائیں ورنہ ایک بار پھر پچھتائیں گے۔ بیٹی سے پوچھتے ہیں ، میری بات کیا تمہاری سمجھ میں آئی؟ وہ انکار میں سر ہلاتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ جو لڑکی کہہ رہی تھی ''موذی مرض ''یہ سچ بھی ہوسکتا ہے، کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھاؤ ۔

 

تعبیر : خواب وہم پر مشتمل ہے آپ کو کسی پیچیدہ بیماری کا خیال آتا ہے وہ خیال آپ نے خواب میں بھی دیکھ لیا ہے ۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو اسمائے الٰہی کا ورد کریں۔ صفائی کا خیال رکھیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.