Khuwaab aur Taabeer

منہ سے خون


سیما، کراچی: تقریباً روزانہ خواب میں نعت پڑھتی ہوں۔ ایک دفعہ دیکھا کہ کوئی صاحب میرے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ میں اس وقت مطالعے کے کمرے میں ہوں جہاں روحانی علوم کی کتب رکھی ہوئی ہیں۔ دروازہ کھولا تو ایک صاحب جو اجمیر شریف سے آئے تھے، میرے مرشد کا نام لے کر پوچھتے ہیں کہ کیا وہ یہاں رہتے ہیں؟ میں کہتی ہوں کہ جی! وہ یہیں رہتے ہیں۔ وہ صاحب کہتے ہیں کہ میں آپ کے مرشد سے بہت محبت کرتا ہوں۔ پھر مجھے کچھ دے کر کہا کہ ان کو میری طرف سے یہ تحفہ دے دیجئے،میں آتا رہوں گا۔ میں تحفہ اپنی نند کو دکھاتی ہوں، یہ نعت کی کتاب تھی۔

خواب میں یہ بھی دیکھا کہ میرے منہ سے خون نکل رہا ہے۔ ایک ایسا کیڑا جو الماری سے نکلتا ہے، وہ میرا خون چوس رہا ہے۔

 تعبیر: خواب مبارک ہے۔ اس خواب میں ایسے تمثلات بھی ہیں کہ خواب دیکھنے والا فرد غیبت کرتا ہے ۔آپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیبت نہ کیجئے ۔آپ کو نعت پڑھنے کا شوق ہے ۔ یہ نہایت درجے اچھا عمل ہے۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ کے دل کو خاتم النبیینؐ کے نور سے روشن کرے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.