Khuwaab aur Taabeer
ایک بہن، لاہور۔ ایک عزیز کو کلاس کی
لڑکیوں نے رسیوں سے باندھ کر ان کا ہاتھ جلادیا۔ میں نے رسی کاٹنا شروع کی تھی کہ
لڑکیاں میری والدہ کو بلا لائیں۔ والدہ کے استفسار پر میں نے صورتحال سے آگاہ کیا
وہ واپس چلی گئیں اور میں نے رسّیاں کاٹ ڈالیں۔ عزیز نے مطالبہ کیا کہ میں ان کی
انگلیاں کاٹ دو ں اور میں نے بادلِ نہ خواستہ یہ کام انجام دیا۔
تعبیر : کسی قریب عزیز یا عزیزہ کے فریب میں ہرگز نہ آئیے، محتاط
رہئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.