Khuwaab aur Taabeer
متحدہ عرب امارات: خواب میں دیکھا کہ گاڑی چلاتے ہوئے
دماغ کی اسکرین خالی ہوگئی۔ گاڑی آٹومیٹک تھی، سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ بٹن کہاں
گئے جن کی مدد سے کچھ دیر پہلے گاڑی چلا رہی تھی۔ اتنے میں والد صاحب آتے ہیں اور ہاتھ
سے گاڑی روکتے ہیں۔ اگلے منظر میں دیکھا کہ مصوری میں مصروف ہوں کہ ذہن یکایک خالی
ہوگیا۔ یاد نہیں آیا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور تصویر کیوں بنارہی تھی۔ کچھ عرصے سے
بیداری میں بھی یہ کیفیت طاری ہونے لگی ہے مگر یہ کبھی کبھی ہوتی ہے۔
تعبیر: الحمدللہ ، بہت اچھی کیفیات ہیں۔ ذہن خالی
ہورہا ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے درود شریف کا ورد جاری رکھئے اور اٹھتے بیٹھتے
یاحی یاقیوم کا ورد کیجئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور دین و دنیا میں کامیابی
عطا فرمائے، آمین۔ بڑوں کو سلام اور بچوں کو پیار۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.