Khuwaab aur Taabeer

مصنوعی زیورات


الماس بٹ، لاہور۔کسی نے دھکا دے کر ایک خوبصورت مزار پر بھیج دیاجہاں گلاب کے پھولوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جیسے ہی دعا مانگناشروع کرتی ہوں خیال آتا ہے میں ناپاک ہوں۔لہٰذا باہر آکر دعا مانگتی ہوں۔پھر ایک لڑکی مصنوعی زیورات(Imitation Jewellary)کاہار تحفہ میں دیتی ہے۔ میرے پاس پیسے نہیں ہیں اس لئے کہتی ہوں آپ اپنا پتہ دے دیجئے میں آپکو کورئیرسروس سے تحفہ بھیجوں گی۔وہ مسکراکر کہتی ہے یہ صرف تمہارے لئے ہے اورچلی جاتی ہے۔

 

تعبیر:گھر میں کوئی ایسا واقعہ پیش آگیا ہے جس سے لوگ پریشان ہیں۔آیت کریمہ کا ختم کرائیے اللہ تعالیٰ فضل فرمائیں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.