Khuwaab aur Taabeer
میں اسکول جارہی ہوں ہاتھ میں کتابیں یا پرس ہے اور گاؤن پہنے ہوئے ہوں ابھی میں
گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہی تھی ۔ روڈپار کر تے ہوئے ایک ٹرک نے مجھے کچل دیا ہے ٹرک
میرے اوپر آگیا اور میں مرگئی لیکن مجھے مرنے میں مزہ آیا تمام جسم ہلکا پھلکا لگ
رہا تھا میں سوچنے لگی کہ میرے آگے آگے مس وینس تھی وہ کیسے بچ گئی میری آنکھ کھلی
تورات کے ٹھیک ۲ بجے تھے بہت خوف محسوس ہو رہا تھا کافی دیر تک تو نیند بھی نہیں
آئی ۔
تعبیر: خواب ماضی اور مستقبل کا امتزاج ہے ۔
ماضی میں بہت زیادہ پریشانی لاحق رہی ہے ۔حال نسبتاً اچھا ہے اور مستقبل روشن اور
شاندار رہے گا اگر آپ کہیں ملازم ہیں (مس وینس کیسے بچ گئی ملازمت کا تمثل ہے ) تو
انشا ء اللہ فائدہ ہو گا اور ترقی ہوگی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.