Khuwaab aur Taabeer

مرنے کے بعد والدہ زندہ ہو گئیں

ممتاز علی۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور میں بے سہارا روتا پھرتا ہوں ۔ پھر دیکھا کہ میری والدہ زندہ ہوگئیں اور تھوڑی دیر بعد دوبارہ مر گئیں ۔ میں پھر روتا ہوا واہی تباہی ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومتا پھرتا ہوں۔ یہ خواب میں نے رات کو ۳ بچ کر ۳۱منٹ پر دیکھا۔

 تعبیر :مستقبل قریب میں روشنی کی امید پیدا ہو جائے گی لیکن کچھ عرصے تک مدھم رہے گی بعد میں پوری طرح کامیاب ہو جائےگی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.