Khuwaab aur Taabeer
فرحین ثانی، جگہ نہیں لکھی۔ پیر و مرشد کے ساتھ
ایک خاتون ہیں جنہیں میں نہیں جانتی۔ مرشد ان خاتون سے بات کرتے ہیں لیکن میں کچھ
سمجھتی نہیں ۔ میں بہت ادب کے ساتھ گھریلو مسائل عرض کرتی ہوں، مرشد فرماتے ہیں کہ
قربانی دیں اور
کھال بھی صدقہ کریں۔ قصائی کو اجرت میں کھال نہ دیں۔
تعبیر: خواب کے اجزائے ترکیبی
سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بیماری ہے جو جلد سے متعلق ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ عدم صفائی
اور ناقص غذاؤں کا استعمال بھی ہے۔ آپ صدقہ کیجیے، صدقہ ردِبلا ہے اور Skin Specialist سے رجوع کریں۔ اللہ
تعالیٰ سب بہن بھائیوں کو صحت عطا فرمائے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.