Khuwaab aur Taabeer

مرحومہ سہیلی ڈسک (disk) وصول کرتی ہیں


سائرہ فراز، کراچی: مرحومہ سہیلی کمپیوٹر پر کام کررہی ہیں جو ہماری دنیا جیسا نہیں ہے۔ان کے قریب دو جاننے والی خواتین ہیں۔ مرحومہ سہیلی ڈسک (disk)جیسی کوئی چیز تیزی سے وصول کرتی ہیں اور میرے ساتھ اپنے مخصوص انداز میں باتیں کرتی ہیں۔ میں نے کہا، مجھے کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا تو غور سے مجھے دیکھا اور کہا، دماغ بھی کمپیوٹر ہے۔ پھر کچھ ایسی باتیں بتائیں جس سے انہیں دکھ پہنچا تھا ۔ میں نے سوچا کہ واقعی ایسی باتوں سے دکھ ہوتا ہے۔ خیال آیا کہ اب یہ اس دنیا میں نہیں اور جہاں گئی ہیں وہاں سکون ہے ۔ اس خیال کے ساتھ مڑ کر دیکھا تو وہ موجود نہیں تھیں۔ دیگر خواتین سے پوچھا کہ کہاں گئیں۔ ان خواتین نے کہا کہ ہم نے تو ان کو نہیں دیکھا ۔

 تعبیر: اطلاع ہے کہ اس دنیا کے بعد دوسری دنیا ہے اور اس میں اچھائی برائی کے نتائج ہیں۔ اچھے نتائج سے صحت بحال رہتی ہے اور اگر نتائج اچھے نہیں ہیں تو صحت متاثر ہوتی ہے۔ یہی خواب کی تعبیر ہے۔ جو خواب آپ نے دیکھا ہے، اس میں آپ کی اصلاح کی گئی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.