Khuwaab aur Taabeer
(۱) صابرہ سلطانہ، کراچی۔ خواب میں دیکھا کہ
میرے مرحوم والد سفید براق کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور میری طرف مسکرا کر دیکھ رہے ہیں
اور بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سفید کاغذ پر نیلی روشنائی سے بہت خوشخط الفاظ
میں پرچہ اپنے ساتھیوں میں سے ایک کو پڑھنے کے لئے دیا جس میں انہوں نے لکھا تھا
کہ میں تم سے خوش ہوں اور یہ کہ تم میرے پاس آ جاؤ۔
تعبیر: پہلے
خواب کی تعبیر یہ کہ والد صاحب مرحوم کو آپ نے ایصالِ ثواب کیا ہے وہ ان کو پہنچ
گیا ہے ۔اور وہ آپ کے اس عمل سے خوش ہیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.