Khuwaab aur Taabeer

مرحوم شوہر کا حصہ


کراچی: خواب میں دیکھا کہ محفلِ میلاد میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی اور درس کی دعوت دی گئی جو میں نے قبول کی۔ درس کے بعد قوالی کی آواز آئی تو میں نے گھر والوں سے کہا کہ بڑے پیر صاحبؒ کی شان میں قوالی ہورہی ہے۔میزبان خاتون مجھے اس محفل میں لے گئیں۔ حاضرین میں میرے خاندان کے مرحومین تھے۔ والد مرحوم آئے اورفرمایا، تم یہاں کیسے؟ میں نے کہا، قوالی کی آواز سن کر آئی ہوں۔ وہ بولے، آؤ،تمہیں ان سے ملواتا ہوں جنہیں تم نے نہیں دیکھا ۔ پہلے میرے دادا اور نانا سے ملوایا۔ پھرشوہر کو دیکھ کر میں رونے لگی کہ آپ مجھے چھوڑ کر یہاں آگئے، میں بہت پریشان ہوں۔ یہ سن کر والد صاحب نے فرمایا، تم کب سے کمزور ہوگئیں، تم تو بہت صابر ہو جب کہ شوہر نے کہا، تمہیں تو میں بہت کچھ دے کر آیا ہوں ، کیوں پریشان ہو؟ پھر ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ سب کچھ بیچ کر تقسیم کردو اور میرا حصہ مجھے دے دو۔ میں نے پوچھا، آپ پیسوں کا کیا کریں گے؟ انہوں نے کہا، قریبی مسجد اور پرانے محلے کی مسجدوں میں دوں گا۔ سب بزرگوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا پھر میری آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: آپ کو مساجد میں رفاہی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اسی طرح کسی کی شادی میں کھانا کھلانا، انشاءاﷲ اس عمل سے بحسنِ خوبی مسائل حل ہوتے ہیں۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2023ء)


Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.